Rasoolon ki tadad
تحقيق روایات و واقعات: سلسلہ نمبر 52 : 🌴🌺انبیا و رسل کی تعداد🎋🌹 سوال : انبیاء کرام علیہم السلام کی تعداد سے متعلق کیا کوئ روایت موجود ہے, مشہور ہے کہ انبیاء کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے, اس کی کیا حقیقت ہے ؟ جواب : احادیث میں انبیاء اور رسل دونوں کی تعداد کا ذکر آیا ہے انبیاء کے بارے میں مندرجہ ذیل عدد وارد ہوا ہے : 1/ ایک لاکھ چوبیس ہزار, یہ عدد جن روایات میں وارد ہوا وہ انفرادا گو ضعیف ہیں لیکن چونکہ تین طرق سے مروی ہیں اس لئے مجموعی حیثیت سے بلاشبہ قابل قبول ہے, قال الآلوسي : و في سنده ضعف جبر بالمتابعة(روح المعاني 9/164). باب کی یہی اصح روایت ہے قال القرطبی: هذا أصح ما روي في ذلك (تفسير القرطبي ٧/٢٢٦ ) 2/ کل تعداد آٹھ ہزار جن میں چار ہزار انبیاء بنی اسرائیل ہیں, اور ایک روایت کے بموجب تین ہزار انبیاء بنی اسرائیل ہیں. اس روایت میں راویوں کے ضعف کے ساتھ سند و متن میں اضطراب ہے, سند کا اضطراب شدید ہے, اس لئے یہ روایت قابل اعتبار نہیں. 3/ کل تعداد انبیاء چار ہزار, یہ روایت موضوع ہے 4/ ایک روایت میں آیا ہے : میں ہزار یا اس سے زائد انبیا کا خاتم ہوں, یہ روایت بھی ضعیف ...