Posts

Showing posts from April, 2020

Shabebarat aur Qismat ka faisla

🌺🍂کیا شب براءت میں تقدیر لکھی جاتی ہے ☘🌾 سوال: کیا یہ بات ثابت ہے کہ شب براءت میں تقدیر لکھی جاتی ہے  جواب : بعض روایات میں یہ آیا ہے کہ شب برات میں اگلے شب براءت تک کے لوگوں کے عمریں لکھی جاتی ہیں, کسی کی شادی ہوتی ہے, کوئ پیدا ہوتا ہے مگر اس کا نام اس سال کے مردوں کی فہرست میں آچکا ہوتا ہے. ان روایات پر کلام ہے, لیکن ان میں سے ایک روایت کو بعض علما نے حسن بھی کہا ہے, اور بقیہ احادیث ضعیف ہیں یا مرسل ہیں, اس سے یہ صاف ہوجاتا ہے کہ یہ بات بے اصل نہیں ہے,  اس لئے  اس سلسلے میں علماء کی دو رائے سامنے آئ ہے, بعض علماء نے تو ترجیح کا راستہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب شب قدر میں ہوتا ہے اور اس کی روایات شب براءت کی رویات سے کہیں زیادہ مضبوط معتبر ہیں, اس لئے اس کے مقابلے میں شب براءت والی روایات معتبر نہیں    لیکن دوسری طرف اہل علم کی ایک جماعت نے تطبیق اور جمع کا راستہ اختیار کیا ہے.  اور تطبیق مختلف طریقوں سے دی گئی ہے : شب براءت میں تقدیر لکھی جاتی ہے اور شب قدر میں اس کام پر مامور فرشتوں کے حوالے کی جاتی ہے, یہ بات حضرت اب...