MITTI KE BARTAN KI FAZILAT
(1) سلسلہ 🌷💐مٹی کے برتن کی فضیلت سے متعلق ایک روایت کی تحقیق 🌾🌿 سوال : كيا كسی روايت میں یہ آیا ہے کہ : جس گھر میں مٹی کے برتن ہوتے ہیں فرشتے اس گھر کی زیارت کرتے ہیں؟ جواب : بعض کتب فقہ وغیرہ میں ایک حدیث ان الفاظ کے ساتھ نقل کی گئی ہے "من اتخذ أواني بيته خزفا زارته الملائكة" یعنی (جو شخص اپنے گھر کے برتن مٹی کے بنائے ملائکہ اس کی زیارت کرتے ہیں) 👆🏽 یہ روایت "الاختيار لتعليل المختار" (157/4) "مجمع الأنهر" (556/2) "جامع الرموز" (527/3) "الدر المختار ورد المحتار" (343/) "البريقة شرح الطريقة" (102/4) میں مذکور ہے . مگر کسی میں بھی مُخرِج اور سند کا ذکر نہیں ہے ۔ اس حدیث پر وضع کے آثار نمایاں ہیں ، مثلا : 1- متن کی رکاکت 2- کتب حدیث میں اس کا موجود نہ ہونا ، جب کہ برتن جیسی چیز میں ابتلاء عام ہے ، اگر مٹی کے برتن کی اتنی فضیلت ہوتی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے یہاں اس کا اہتمام ہوتا ، اور کتب حدیث میں کثرت سے اس کا ذکر ہوتا ۔ 3- عقل يا نقل اور اصول مشہورہ کے مناقض ہو ۔ ی...